اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری تفویض

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لئے افسران کو ذمے داری سونپ دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس حوالے سے این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے جبکہ پی کے 1 سے 115 تک کے ٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے۔

پی پی 1 سے297 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے اور پی ایس 1 سے 120 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہی ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی بی 1 سے 51 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے جبکہ وقاص ملک کو تصدیق کے عمل کے لئے سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمز کی تصدیق کے انچارج سید ندیم حیدر ہوں گے۔

پولنگ سٹیشنز کی لسٹ کے مطابق ان افسران پر مشتمل ٹیمز اپ لوڈ فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی جبکہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی بھی کریں گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی، ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں، ٹیمز اس کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارمز 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کئے گئے ہیں، ٹیمز کو کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق چیک کیا جا رہا ہے کہ فارمز ویب سائٹ پر درست انداز سے اپ لوڈ ہوئے یا نہیں، 92 ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارمز دیکھنا مشکل کام ہوتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حلقوں کے لئے ٹیمز بنائی ہیں کہ وہ فارمز کو کنفرم کر دیں، کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے، بس چیکنگ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے