اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ٹی ایف سی، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے 1.75 ارب ڈالر قرض کی درخواست

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے 1.75 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی ایف سی، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے کموڈیٹی اور کمرشل قرض حصول کیلئے درخواست کی گئی ہے، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کموڈیٹی خریداری کیلئے لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے مانگا گیا ہے جبکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1 ارب ڈالر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر سورسز کی مد میں لیا جائے گا۔

ان کمرشل بینکوں سے قرض لانگ ٹرم کیلئے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف کیساتھ قرض منظوری کیلئے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض لیا جائے گا، وزارت خزانہ حکام تینوں بینکوں سے قرض لینے کیلئے رابطے میں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ مؤخر ادائیگیوں پر آئل فیسیلیٹی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، سعودی عرب کیساتھ ادھار تیل کی سہولت حاصل کرنے کیلئے معاہدہ تعطل کا شکار ہے جبکہ وزارت خزانہ فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے 4 سورسز سے ارینجمنٹ کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے