اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلویز کا 2 کمپنیوں کیساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کا معاہدہ

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہورنیوز) پاکستان ریلویز نے 2کمپنیوں کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلئے راستہ فراہم کرے گا، چینی کمپنی ایم ایل ون پر کیماڑی سے پشاور کینٹ تک کیبل بچھا سکے گی،پاکستان ریلویز کو بیس کروڑ چھپن لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی ہے۔

دوسرے معاہدے کے مطابق پاکستانی کمپنی کیماڑی سے لودھراں تک کا رائٹ آف وے استعمال کرنے کی مجاز ہو گی، اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے ریلوے کو ساڑھے تیرہ کروڑ روپے ایڈوانس میں ادا کر دیئے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ نے پاکستان ریلویز کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے، عامر علی بلوچ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ معاہدے تین سال کی مدت کیلئے کیے گئے ہیں جس میں توسیع بھی کی جا سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ریلویز اپنی آمدن میں اضافے کیلیے مختلف ایونیوز پر کام کر رہا ہے، آپٹیکل فائبر کیبل معاہدے کا ہونا ریلوے کی ریونیو سٹریم بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے، قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان ریلویز کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے جس سے مستقبل میں اس طرح کے مثبت وینچرز کیلئے دروازے کھلیں گے۔

عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویژن کو بلوچستان کا ملک بھر سے رابطہ دو ہفتے میں بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے، سکیورٹی صورتحال ٹھیک ہوئی تو ٹرین سروس کو فوراً بحال کر دیں گے، ملک بھر میں بارشوں سے ٹرینوں کی آمدورفت کے اوقات متاثر ہوئے ہیں، توقع کرتے ہیں کہ مہینے کے آخر تک باقاعدگی میں واضح بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے