اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سردار اختر مینگل سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی وفد کے ہمراہ ملاقات

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل سے پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی رہنما اور  قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور اسد قیصر  نے مستعفی سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں  نے ملاقات میں اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی۔

اپوزیشن وفد میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، روف حسن، عامر ڈوگر بھی شامل تھے، ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار اختر مینگل  نے استعفی واپس لینے سے انکار کر دیا، بعدازاں تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی این پی رہنما سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا، سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے