اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلا دیش سے بدترین شکست: قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تنزلی

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں دونوں میچز ہارنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 اہم پوائنٹس گنوا دیئے اور رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو کر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔

پاکستان کے چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں، دوسری جانب بنگلا دیش نے سیریز میں غیر متوقع کامیابی کے ساتھ ہی چیمپئن شپ کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔

چیمپئن شپ میں میچ جیتنے والے پوائنٹس کی اوسط کی بنیاد پر اس وقت بھارت رینکنگ میں سرفہرست اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز نویں اور آخری نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا، پاکستان نے اب تک چیمپئن شپ میں 7 میچز میں سے محض 2 میں کامیابی پائی ہے جبکہ 5 مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 16 پوائنٹس حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوسط 19.05 ہے، پاکستان فائنل کی دوڑ سے الگ نہیں ہوا لیکن حتمی مراحل میں اس کی رسائی کے امکان غیر روشن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے