اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ مقرر

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) امریکی کانگریس میں ٹام سوازی پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے۔

 عالمی میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں۔

چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹام سوازی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

کانگریس مین ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر پاکستان نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کی۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک اور خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے