اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر غیر ملکی کوچز کی آسٹریلیا یاترا

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کل روانگی شیڈول ہے جبکہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن بھی آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے، دونوں کوچز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے کیمپ سے قبل واپس آئیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، ٹیسٹ سیریز کے لئے کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فزیو کلف ڈیکن اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن پاکستان میں رہیں گے، دونوں قومی ٹیسٹ سکواڈ اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیں گے، فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ چیمپئنز ون ڈے کپ سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران موجود ہوں گے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد جنوبی افریقہ چلے گئے تھے جبکہ جولائی میں لاہور آئے تھے اور اپنا فیڈ بیک دیا تھا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران گیری کرسٹن کھلاڑیوں کو مانیٹر کریں گے، وہ مینٹورز کے ساتھ مل کر مستقبل کے لئے ٹیم کو تیار کریں گے، وائٹ بال ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نومبر میں آسٹریلیا میں سیریز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے