اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(حریم جدون ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم بھی جاری کر دیا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے، سرکاری معلومات و دستاویزات ظاہر ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں، سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکے گا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے یا بیان بازی نہیں کر سکتا، ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سرکاری ملازم سرکاری دستاویز، معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین ایسی رائے یا حقائق بیان نہیں کر سکتے جس سے حکومتی ساکھ متاثر ہو، ملازمین کو حکومتی پالیسی، فیصلوں، ملکی خود مختاری اور وقار کے منافی بات کی اجازت نہیں، ملازمین میڈیا پر ایسی بات نہیں کر سکتے جس سے دیگر ممالک سے تعلقات متاثر ہوں۔

میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازمین کو اکثر سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ کرتے دیکھا گیا ہے، ان ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں، ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے نگرانی کرتے رہیں، تمام سروسز، گروپس کے سرکاری ملازمین ہدایات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے