اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: موسم گرما کی تعطیلات ختم، معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہو گی

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور آج سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہو گی۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کیسز کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری سے روسٹر جاری کیا گیا ہے۔

نئے ججز روسٹر کے مطابق 2 ستمبر سے 26 اکتوبر تک پرنسپل سیٹ پر 20 سنگل بینچ اور 9 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

بینچ نمبر 1 چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ہو گا، بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ نمبر 2 جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل ہو گا اور بینچ سول اپیلوں اور بینکنگ کیسز کی سماعت کرے گا، اسی طرح بینچ نمبر 3 جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین پر مشتمل ہو گا جو ٹیکس اور کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 4 جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل ہے جو سزائے موت کے خلاف اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ نمبر 5 جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل ہے اور اس بینچ کے ذمہ سول کیسز کی سماعت کرنا ہے، اسی طرح بینچ نمبر 6 میں جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر کیسز سنیں گے۔

نئے روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 7 جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ہے اور یہ بینچ فوجداری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ نمبر 8 میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نیب کیسز کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 9 میں جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں اور دونوں ججز سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے