(لاہور نیوز ) قومی انڈر18 بیس بال ٹیم پر ایشین انڈر18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے پر پابندی اور جرمانہ کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق چائنیز تائی پے میں بی ایف اے کا اجلاس ہوا، جس میں اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ٹیم منگل کی صبح تک رپورٹ کر سکتی ہے، چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
بی ایف اے نے پاکستان کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ بی ایف اے کی انٹیگریٹی کمیٹی معاملے کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم نے شرکت نہ کی تو بھاری جرمانہ اور پابندی عائد کی جا سکتی ہے،بیس بال فیڈریشن ایشیا کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے آخری مہلت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین انڈر 18بیس بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا تھا،چیمپئن شپ 30 اگست سے 9 ستمبر تک چائنیز تائی پے میں شیڈول ہے، 34 رکنی دستے نے گزشتہ شب روانہ ہونا تھا۔