اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا چیمپئنز کپ کے میچز مفت دکھانے کا اعلان

01 Sep 2024
01 Sep 2024

(لاہور نیوز) پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ کے آخری 4 میچز کے علاوہ باقی تمام میچز مفت دکھانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپئنز کپ کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز کپ کرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شائقین کرکٹ چیمپئنز کپ کے آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، عرصہ دراز بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی، چیمپئنز کپ کی کامیابی کیلئے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے