اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 4 نوجوان جاں بحق

01 Sep 2024
01 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران چار نوجوان جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سول لائنز کے علاقہ میں مال روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا، سول لائنز ہی کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے باعث 2 دوست جان سے چلے گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ حسنین اور 27 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی، سول لائنز کے علاقے میں ہی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ پر بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق 16 سالہ نوجوان کی شناخت میر ولد ندیم عمر کے نام سے ہوئی، دوسری جانب کاہنہ میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں عبدالرحمان نامی شخص اپنے بھتیجے علی اور زین کے ساتھ قصور بابا بلھے شاہؒ کے عرس سے واپس آ رہا تھا کہ ایل ڈی اے گول چکر گجومتہ کے قریب تیز رفتار رکشہ نے ٹکر مار دی۔

حادثے میں تین موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں کاہنہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد رکشہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے