اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیریبیئن پریمیئر لیگ: کیا پاکستانی کرکٹرز شریک ہو سکیں گے؟

01 Sep 2024
01 Sep 2024

(ویب ڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایونٹ میں پاکستان کے کچھ قومی کرکٹرز کو چیمپئنز ون ڈے کپ سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان کیلئے فٹنس ٹیسٹ رکاوٹ بن گیا جس کے باعث اعظم خان کے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے کسی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں اور وہ سی پی ایل کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم بھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اس لیے اعظم خان کے ہمراہ محمد عامر اور عماد وسیم بھی سی پی ایل کے پورے ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

قومی کرکٹر فخر زمان کو چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑے گا اور وہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے آغاز سے قبل سی پی ایل چھوڑ کر واپس آجائیں گے۔ فخر زمان اینٹیگیا اینڈ باربودا فالکنر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹر صائم ایوب کی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کی وجہ سے انہیں سی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی ہی نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز  ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے