شہرکی خبریں
فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، افتخار علی سہو
31 Aug 2024
31 Aug 2024
(لاہور نیوز) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا ہے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔
سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی تمام فیلڈ فارمیشنز اس مہم میں متحرک کردار ادا کریں گی، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 25 فیکٹریاں مسمار جبکہ 23 فیکٹریاں سربمہر کی گئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 92 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔