اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی واقعات پر معافی مانگنے تک عمران خان سے مذاکرات نہیں ہونگے: احسن اقبال

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لئے کہیں جگہ بنے گی، اس جماعت نے وہ کیا جس کی جرات دہشتگردوں میں بھی نہیں، ایسے لوگوں سے کیسے بات ہو سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، ترقی کرتے ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا، یہ دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، اب یہ چیخیں مار رہے ہیں، انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی، رسیدیں دکھانا ہونگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی سہولیات میسر ہیں یہ پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں، مجھے گولی لگی، بازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا ہو گیا، مجھے اہلخانہ سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا، ہم  نے چیخیں نہیں ماریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں، یہ این آر او کیلئے امریکی کانگریس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، موجودہ صورتحال چور مچائے شور کے مترادف ہے، انہیں این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہمیں توانائی بحران ورثے میں ملا، تمام بحرانوں کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ایک اناڑی کے ہاتھوں میں ملک دے دیا گیا، اناڑی اور انا پرست شخص نے پاکستان کو اجاڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے، دشمن پاکستان کو مشکلات میں دھکیلنا چاہتا ہے، دشمن پاکستان کو انتشار اور دہشتگردی سے کمزور کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مہنگی بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ توانائی کے بحران کو حل کیا جائے، نواز شریف نے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی بھی بات کی ہے، مؤثر بلدیاتی نظام مسلم لیگ ن کے منشور میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے