31 Aug 2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 5 ستمبر کو عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔
عدالت نے فریقین سے تفصیلی رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ وکلاء کو بھی دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیو میرے ساتھ منسوب کی جارہی ہے، فیک ویڈیو سے کردار کشی کی جارہی ہے۔