اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا فلاپ شو، پوری ٹیم 274 رنز پر پویلین لوٹ گئی

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز)بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں پوری ٹیم 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گرین کیپس کے اوپنر ایک بار پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی جب عبداللہ شفیق بغیر کھاتہ کھولے تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کا دوسرا نقصان 107 رنز کے مجموعے پر ہوا، کپتان شان مسعود57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہینوں کی تیسری وکٹ 122 رنز پر گری جب صائم ایوب 58 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کا شکار بنے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ151 رنز پر گری، سعود شکیل صرف 16 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم 31 رنز ہی بنا پائے، شاہینوں کو چھٹا نقصان211 رنز پر محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وکٹ کیپر بلے باز بھی صرف 29 رنز پر ہی ہمت ہار  گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد 12، محمد علی 2، ابرار احمد 9 رنز ہی بنا پائے، یوں پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 274 رنز ہی بنا پائی۔ 

دونوں  ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ کے دوسرے دن بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا جبکہ آج راولپنڈی میں موسم صاف ہو گیا ہے اور دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

قومی سکواڈ
دوسرے ٹیسٹ کے لیے لیگ سپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم
بنگلا دیشی ٹیم میں کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگال ٹائیگرز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، بنگلا دیش نے پہلے میچ میں شاہینوں کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے