اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاہین ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے، پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا تھا۔

بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے شاہین آفریدی کو اب قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کو بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ریلیز کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بتایا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں اور اب قومی فاسٹ باؤلر 5 ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے فیصل آباد پہنچیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے