اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما صنم جاوید کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی، عدالت نے پنجاب کی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے صنم جاوید کی 10 روز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

صنم جاوید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کیخلاف دو ایف آئی آرز لاہور اور ایک میانوالی میں درج ہے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صنم جاوید کا کہنا تھا کہ آج بھی ہمیں ہروقت گرفتاری کا خدشہ رہتا ہے، اس لیے راہداری ضمانت لی ہے، گرفتاری کا خدشہ تو ہمیں ہر وقت ہوتا ہے اور شاپنگ کے بجائے ہم حفاظتی ضمانت کیلئے پھرتے ہیں۔

صنم جاوید نے مزید کہا کہ پہلے بھی پنجاب میں برے حالات تھے آج بھی وہی صورتحال ہے، خواتین کے ساتھ پنجاب میں جو کچھ ہوا کسی اور صوبے میں نہیں ہوا، میرے خلاف 13 مقدمات درج تھے جن میں 5 میں بری ہو چکی ہوں تاہم 8 میں ابھی ضمانت پر ہوں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے