اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم  نے مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر محمد شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا، شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری، مولانا عبید الرحمان، غلام علی، مولانا جمال الدین، مفتی ابرار احمد اور جلال الدین ایڈووکیٹ بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر آئے اور ان سے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلی کے اندر اور اسمبلی سے باہر حکومتی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے لیے تعاون مانگا تھا، اس پر مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے