اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کا بازیابی کیس: ایس پی، ایس ایچ او طلب

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کے کیس میں متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او شالیمار کو طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق  نے لاپتہ عمر سلطان کے والد سلطان جاوید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے 26 اگست کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا، عمر سلطان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پٹرول پمپ کے قریب گرفتار کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ تھانے میں عمر سلطان کی بازیابی کیلئے درخواست دی مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عمر سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور عمر سلطان کے خلاف مقدمات سمیت نظر بندی کے احکامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا اپنے دلائل میں مزید کہنا تھا کہ عمر سلطان کی گرفتاری و اغوا کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عمر سلطان کو حبس بے جا میں رکھنے کی غیر جانبدار انکوائری کی جائے جبکہ اغوا کاروں کا تعین کرکے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے