29 Aug 2024
(لاہور نیوز) احسن شاہ مبینہ پولیس مقابلے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہو گئی۔
احسن شاہ کی بیوی سے گفتگو کی مبینہ آڈیو دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے احسن شاہ فون پر بیوی سے گفتگو کرتا تھا، احسن شاہ جیل سے فون پر جس سے بھی گفتگو کرتا ریکارڈ کی جاتی تھی۔
مبینہ آڈیو کے مطابق بیوی سے گفتگو میں احسن شاہ نے جیل سے باہر آنے کے 1 ماہ بعد سعودی عرب جانے کا ذکر کیا، احسن شاہ نے کہا بادامی باغ میں رہنے والے کا ایک ماہ میں کام تمام کر دوں گا، جس نے مجھے گرفتار کیا اس کے لئے میں نے تیاری کر لی ہے، بادامی باغ والے کیلئے لڑکے تیار کر لئے ہیں، جیل کا فنکار بن گیا ہوں۔
پولیس ذرائع کے مطابق احسن شاہ کی بیوی سے کی گئی گفتگو کا نوٹس لیا گیا۔