اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد رضا قریشی نے نو کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لیسکو  نے بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے، لیسکو کی جناب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی، فکس چارجز عائد کرنے کے لئے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ لیسکو  نے بغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے، گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے بل، اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپے بھجوا دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کو ختم کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے