اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفاقی وزیر مواصلات کا 6 لین سے کم موٹر ویز نہ بنانے کا فیصلہ

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں موٹرویز پالیسی پر نظرثانی اور آمدن بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی، وزارت مواصلات نے آئندہ 6 لین سے کم موٹر ویز نہ بنانے کا فیصلہ کیا، کم آمدنی والی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس کولیکشن نجی شعبہ کو دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی سے سکھر اور سیالکوٹ، کھاریاں سے اسلام آباد کی موٹرویز کی تکمیل میں تیزی کا معاملہ بھی زیر غور آیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا این ایچ اے کی 57 فیصد شاہراہوں سے صرف 13 فیصد ٹول ٹیکس ملتا ہے۔

وزیر مواصلات نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ان دونوں اور تمام نئی موٹرویز کو کم از کم تین تین لین میں تعمیر ہونا چاہئے، چھ لین کی دو طرفہ موٹرویز سے کم کی کوئی نئی موٹروے تعمیر نہیں ہو گی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نئی شاہراہوں پر زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ موٹرویز پر ایکسل لوڈ کی پابندی سختی سے یقینی بنائیں، خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے، ایک سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنے ریونیو کا نیا ہدف طے کرے، صرف حکومت اور دیگر اداروں سے بھاری فنڈز لینا اور ان کو خرچ کر دینا کوئی کمال نہیں، این ایچ اے میں نیا ویژن لانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے