28 Aug 2024
(لاہور نیوز) ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کے لئے بڑا ریلیف آ گیا، پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کر دی گئی۔
روڈ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدوار 42 دن کے بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق سائن ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کو پہلے ہی یہ سہولت میسر ہے، شہریوں کے قیمتی وقت کے پیش نظر پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی گئی، اب سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدوار 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔