اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی ٹیم کا ایشین چیمپئن شپ کیلئے ادھار کی ٹکٹوں پر چین جانے کا انکشاف

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک) صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہےکہ قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے لیے چین گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں دلاسہ دیا گیا ہے کہ پیسہ مل جائے گا، ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف ہاکی کے لیے خصوصی گرانٹ دیں۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا، وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہتر ہیں، پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے، ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا چارج لینےکے لیے خط لکھ رہے ہیں، متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے