اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے الرٹ جاری کر دیا

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ الرٹ میں کہا ہے کہ 27 سے 28 اگست کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی ہے۔ شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر اور گلیات کے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے