اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن، سب اپنا حصہ ڈالیں گے: گورنر سندھ

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جا رہی ہے ، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے داتا دربا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سر بلندی کیلئے داتا دربار پر دعا کی، اللہ نے جس دن سے منصب پر بٹھایا کوشش ہے کہ ہم اپنے عوام کے لیے بہترین فرائض سر انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ اس وقت اقتدار میں موجود لوگوں کے درمیان سیاسی جنگ نہیں ہے، میں مریم نواز کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ پنجاب کے عوام کے لیے بہتر سے بہتر کام سر انجام دیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو جذبہ یہاں عاشقان رسولؐ میں موجود ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالیں گے، پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جا رہی ہے اور ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے