(ویب ڈیسک) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کا دورہ کیا اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے ہمراہ ایس پی سٹی قاضی علی رضا سمیت دیگر پولیس افسر بھی تھے، ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو داتا دربار کے داخلی و خارجی دروازوں سمیت مختلف سکیورٹی پوائنٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔
بلال صدیق کمیانہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا، انہوں نے زائرین کے چیکنگ میکانزم کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے ہدایت کی کہ دربار کے گردونواح میں مشتبہ افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھیں۔
سی سی پی او لاہور نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس ٹیموں کا ملحقہ سڑکوں پر مؤثرگشت یقینی بنانے، پولیس افسروں اور جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ دوران چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔