اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کچہ کے علاقہ ماچھکہ پہنچ گئے، اگلے مورچوں کا تفصیلی دورہ

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کے علاقہ ماچھکہ کے دورہ کے موقع پر گھوٹکی سے متصل اگلے مورچوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کچہ میں اگلے مورچوں پر کریمنلز کے خلاف نبردآزما جوانوں سے ملاقات کی اور سانحہ ماچھکہ کے جائے وقوعہ جائزہ لیا، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے آئی جی کو کچہ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل بھی ہمراہ تھے۔

آئی جی پنجاب تھانہ ماچھکہ بھی گئے جہاں انہوں نے بازیاب کانسٹیبل سے ملاقات کی، آئی جی  نے پولیس افسران سےکچہ ایریا پولیس آپریشن کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں کچہ کے اگلے مورچوں پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے والے اہلکار ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت ،امن کے قیام کے لئے پنجاب پولیس کی تاریخ جوانوں کی عظیم قربانیوں سے عبارت ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پولیس کچہ کریمنیلز کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم  لے گی، کچہ میں ریاست و قانون کی رٹ کو برقرار رکھا جائے گا، کامیاب پولیسنگ سے کچہ میں سنگین جرائم کا مکمل خاتمہ ہوا جبکہ درجنوں خطرناک کریمنیلز اپنے انجام کو پہنچے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے