25 Aug 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔
محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا کررہے ہیں ، میری دعائیں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہیں جو ہمت کے ساتھ حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے ہمارے بنگالی بہن بھائیوں کیلئے ان مشکل حالات میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب کے باعث 15 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔