اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: کھلاڑیوں کو سفری اخراجات خود برداشت کرنے کا حکم

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے 27 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے منتخب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سفری اخراجات خود برداشت کرنے کا حکم دے دیا۔

 فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ پیر تک واپسی کے کنفرم ٹکٹ نہ جمع کرانے والا کھلاڑی کو پاکستان کی نمائندگی سے محروم کردیا جائے گا، چیمپئن شپ 6 سے 13 اکتوبر تک قازقستان کے شہر الماتے میں منعقد ہوگی۔

قومی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری اعجازعلی نے ایشین چیمپئن شپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ ان کو سفری اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے، ایسا نہ کرنے والا منتخب کھلاڑی ایشائی مقابلوں میں شرکت کا اہل نہیں ہوگا جبکہ ان کا اندراج منسوخ کر کے اخراجات برداشت کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

خیال رہے فیڈریشن کے اس فیصلہ سے محدود مالی وسائل کے حامل اہل کھلاڑی مقابلوں میں شرکت سے قاصر رہیں گے۔دریں اثنا ٹیبل ٹینس کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے مالی بوجھ ان پر منتقل کیا جا رہا ہے، جو کھیلوں کے فروغ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے