24 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا ہے ،ندا ڈار کو ہٹانے کے بعد فاطمہ ثناء کو ورلڈ کپ کے لئے قومی ویمن ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے گا۔
پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ندا ڈار سے رابطہ کیا اور انہیں اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، رابطے کے دوران ندا ڈار سے کہنا تھا کہ آپ کو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے اور فاطمہ ثناء کپتان ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ میں ناقص پرفارمنس پر کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب آپ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گی ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم کی نئی کپتان کا اعلان جلد کئے جانے کا امکان ہے۔