23 Aug 2024
(لاہور نیوز) بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
سی آئی اے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی ٹیم ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ گولیوں کی زد میں آکر مارا گیا جبکہ سی آئی اے ٹیم بال بال بچی، احسن شاہ کوتشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
واضح رہے 18فروری کوٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو قتل اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔