اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین پاکستان منتقل

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین پاکستان منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ۔

ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، میتوں اور زخمیوں کو سی 130 کے ذریعے ایران سے پاکستان کے شہر جیکب آباد پہنچایا گیا، جیکب آباد ایئربیس پر صوبائی وزیر ناصر شاہ،کمشنر لاڑکانہ  غلام مصطفیٰ نے میتیں اور زخمیوں کو وصول کیا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز  نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اور ایرانی وقت کے مطابق 4 بجے یزد ائیر پورٹ سے اڑان بھری، ایرانی حکام  نے پورے پروٹوکول کے ساتھ زائرین کی میتوں کو رخصت کیا تھا، زائرین کی میتوں کی روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب کا انتظام بھی کیا گیا، تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری اور زائرین کے علاوہ ایران میں موجود پاکستانی بھی موجود تھے۔ 

میتوں کے تابوت پاکستانی و ایرانی پرچم میں لپیٹ کر روانہ کیے گئے ہیں، شہداء کے لئے خاک امام رضا کا ہدیہ بھی دیا گیا، میتوں کے ساتھ پاکستانی قونصلر براے زاہدان محمد صدیق بھی ہیں، محمد صدیق جہاز میں میتوں کے ساتھ پاکستان پہنچ رہے ہیں، میتوں کی شناخت کا عمل صبح مکمل کر کیا گیا تھا، شناخت کے بعد ان کا پیپر ورک مکمل کیا گیا جس کے بعد کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ایرانی حکام  نے شہداء کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صبح ڈپٹی گورنر یزد کے ساتھ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو  نے انتظامات کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد کیا، اجلاس میں میتوں کی پاکستان روانگی پر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، میتوں کے ہمراہ کچھ زخمی بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں، ایرانی حکومت کی جانب سے بس حادثہ میں زخمی زائرین کا مفت علاج کیا گیا، ایرانی حکومت نے زخمی زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے کی صورت میں مکمل صحت یابی تک بغیر ویزا رہائش کی سہولت کی یقین دھانی کرائی ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے