اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں دفعہ 144 کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر متفرق درخواست پر صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ناجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

شہری نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا، حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا غیر قانونی نفاذ کر دیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق دفعہ 144 سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو حکومت پنجاب نے صوبے میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے