اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی و دیگر کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی، اشتہاری ملزمان میں فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، مونس الہٰی، عامر سہیل اور عامر فیاض شامل ہیں۔

عدالت نے اشتہاری چھ ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے جبکہ مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔

قصور میں واقع مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی بھی منجمد کر دی گئی جبکہ مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے