22 Aug 2024
(لاہور نیوز) سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی متحرک ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
ملزمان سٹوڈنٹ بیگ لٹکائے ماسک پہنے،سر پر ٹوپی پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں گن پوائنٹ پر دکان کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس ایچ او سبزہ زار انسپکٹر امجد ڈوگر کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ میں 25 سے زیادہ وارداتیں کی تھیں، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو سیف سٹی کے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملزمان سے ناجائز 3 پسٹل بمہ گولیاں، سونے کا سیٹ، 2 موٹر سائیکل، 2 لاکھ نقدی اور 4 فونز برآمد کیے گئے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان عامر، ساجد اور غلام رسول نے 40 سے زائد مقدمات کا انکشاف کیا ہے۔