اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تلخ کلامی پر محلے دار کو قتل کرنیوالا ملزم اوکاڑہ سے گرفتار

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں تلخ کلامی پر محلے دار کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسین نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے محلے دار ناصر علی کو لوہے کے راڈ مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، ناصر علی چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے نوٹس پر انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا۔

ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس کی گرفتاری پر مدعیہ مقدمہ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے