اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی ٹی آئی کا جلسہ: اسلام آباد کے نجی اور سرکاری سکولوں میں آج تعطیل

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرتے ہوئے سرکاری اور نجی سکولوں میں آج تعطیل کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر دیا، دوسرے شہروں سے آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا اور سرکاری و نجی سکولوں میں آج (22 اگست) کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کی حفاظت کے پیش نظر سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج سکول بند رکھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان اور ایک مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا۔

دوسری جانب جلسے اور مظاہرے کی وجہ سے آج میٹرو بس سروس معطل رہے گی اور ساتھ ہی میٹرو بس سٹیشنوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 22 سے 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں ہر قسم کے سیاسی و عمومی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے