اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی سنوکر پلیئر شہرام چنگیزی کا امریکا میں بڑا کارنامہ

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سنوکر پلیئر شہرام چنگیزی نے امریکا میں بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 147 کا بریک کھیلنے والے پہلے کیوئیسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

ایمبیسی اوپن سے قبل پریکٹس میچ کے دوران انہوں نے سابق پاکستان رینکنگ پلیئر فرحان ادریس کے خلاف شاندار 147 کا بریک کھیلا، امریکا میں کسی بھی سطح پر ریکارڈ ہونے والا یہ پہلا 147 کا بریک ہے، اس بریک کا دورانیہ تقریباً 10 منٹ رہا۔

شہرام چنگیزی کا شمار پاکستان کے مایہ ناز سنوکر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ 2010 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی برانز میڈلسٹ سنوکر ٹیم کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کیلئے تمغے جیت چکے ہیں۔

شہرام چنگیزی نے گزشتہ سال  ٹیکساس اوپن سنوکر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

سنوکر میں 147 کی بریک سب سے بڑی ہوتی ہے جس کے حصول کیلئے پلیئر کو ایک ہی باری میں تمام ریڈ بالز کو بلیک بالز کے کوور کے ساتھ پوٹ کرنے کے بعد ہر کلر بال کو پوٹ کرنا ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے