اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے درخواست دائر

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ذاتی معالجین سے علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین جوانی کے دور سے ان کا علاج کر رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے بارہا احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ ذاتی معالجین کو چیک اپ کی اجازت نہیں دے رہی، ذاتی معالج سے علاج کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 9 حق زندگی کے برخلاف ہے، ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بدقسمتی سے دیگر سیاسی قیدیوں کو جیل میں وی آئی پی علاج دیا جاتا ہے، جیل انتظامیہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلئے بھی تیار نہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک کی اجازت دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے