اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: 'اب ہو گا ہنر مند اسیر' پروگرام کے تحت قیدیوں کی تربیت کا آغاز

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جیل ریفارمز وژن پر عمل کرتے ہوئے جیلوں میں"اب ہوگا ہنرمند اسیر" پروگرام کے تحت قیدیوں کی تربیت کا آغاز کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں نوعمر اسیران کی ٹیکنیکل تربیت شروع کر دی، اسیران کو ایل ای ڈی بلب، سیلنگ لائٹ اور استری کی تیاری و مرمت کی تربیت دی جا رہی ہے، پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی بچوں کو ہنرمند بنانے پر کام ہو رہا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں 15 ہزار ایل ای ڈی بلب نصب ہیں  جن  میں سے 2 ہزار سے زائد ایل ای ڈی بلب ہر ماہ خرابی کے باعث تبدیل کیے جاتے ہیں، تربیت یافتہ قیدی خراب ایل ای ڈی بلبوں کی مرمت سے تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے ہر ماہ لاکھوں روپے کی بچت کیساتھ قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں مدد ملے گی، نوجوان قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت رزق کما سکیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بلبوں کی خریداری کی مد میں سالانہ 30 لاکھ روپے کی بچت بھی ہو گی، ماہرین کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے