اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم کو سسر سے بھینس ملنے پر نیرچ چوپڑا کا ردعمل بھی آگیا

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے پر انکے بھارتی حریف نیرچ چوپڑا کا دلچسپ ردعمل بھی سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں نیرج چوپڑا نے انکشاف کیا کہ مقابلوں میں کامیابی پر انہیں بھی ایسے ہی تحائف مل چکے ہیں اور ہمارے علاقے میں بھی بھینسیں تحفے میں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے آبائی علاقے ہریانہ میں کھلاڑیوں کو اکثر ایسے تحائف پیش کیے جاتے ہیں جن میں گھی، لڈو، موٹر سائیکلیں اور یہاں تک کہ ٹریکٹر بھی شامل ہیں۔

نیرج نے کہا کہ میرے لیے بھی مقابلوں سے قبل ایسے اعلانات سامنے آئے کہ اگر نیرج یہ مقابلہ جیتتا ہے تو  اسے 50 کلو گھی دوں گا۔

نیرج کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں لوگ کبڈی شوق سے کھیلتے  ہیں اسی لیے وہاں گھی تحفے میں دیا جاتا ہے کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ گھی طاقت بڑھاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل جیتا تھا انکے بھارتی حریف نیرج چوپڑا مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے