اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی طرح باقی صوبے بھی بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتےہیں: عطا تارڑ

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح باقی صوبائی حکومتیں بھی اپنے طور پر عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بلوں پر باتیں کی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا، وفاقی حکومت نے پورے ملک میں ایک یونٹ سے لے کر 200 یونٹ تک کے تمام بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی، یہ رقم ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے 45 ارب روپے کی کٹوتی کرکے 201 یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی، وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے، پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ریلیف کےاس ماڈل کوسراہیں، پنجاب حکومت نے جو اقدام اٹھایا وہ دوسرے صوبوں کیلئے ترغیب ہے، پنجاب حکومت نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں سےرقم نکال کر ریلیف دیا، دوسری صوبائی حکومتیں بھی اپنے طور پر بجلی کی قیمت میں ریلیف دے سکتی ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سوچ رہےتھے پنجاب حکومت کےاقدام کوسراہا جائےگا، بدقسمتی سےسندھ حکومت اور جماعت اسلامی نے تنقید شروع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے