اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سندھ حکومت حسد نہ کرے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے: عظمیٰ بخاری

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت حسد نہ کرے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے، آپ حسد نہ کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔

عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پچھلے تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا ہے، بھائی پنجاب کی وزیراعلی کو اپنے صوبے کے عوام کی فکر ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے اپنے عوام کو ریلیف دیا ہے، آپ حسد نہ کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں، عوامی ریلیف کے اقدام پر فضول قسم کی سیاست کرنا باعث تعجب ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نواز شریف کی بیٹی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے، عوامی جماعت ہونے کے دعویدار کے تمام وزرا اور ترجمان تین دن سے عوامی ریلیف کے ہی خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جب آپ عوام کے دعویدار بنتے ہیں تو مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سے گھبرا کیوں رہے ہیں، ہمت کریں آپ بھی سندھ کے عوام کو ریلیف دیں تحریک انصاف کی لائن فالو مت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے