اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کیجانب سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کیلئے بجلی کمپنیوں کو خطوط ارسال

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے لئے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دیئے گئے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے، سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف کی جانب سے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ 14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکیج کی رقم سے آگاہ کیا جائے، آئیسکو، میپکو، گیپکو، فیسکو، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی، بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے:مریم اورنگزیب

بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ہمراہ 16 اگست کو 14 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پنجاب حکومت 45 ارب روپے اپنے وسائل سے فراہم کرے گی، ریلیف پیکیج کے تحت اگست اور ستمبر کے دو ماہ میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے