اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم اور نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

مری میں ہونے والی ملاقات کے دوران  تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پنجاب کے طلبہ کیلئے برطانیہ کی اعلیٰ جامعات میں تعلیم کے مواقع بڑھانےسے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کے پائیدار اقدامات سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مہارتوں سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے گورننس کا معیار بہتر بنانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی مانیٹرنگ کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کو کے پی آئی سسٹم سے آگاہ کیا، ملاقات میں ڈیجیٹل پنجاب کےلئے جاری اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے  نواز شریف آئی ٹی سٹی میں برطانوی اداروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی، برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیجیٹائزیشن کے دور میں داخل ہوچکا ہے، عنقریب پنجاب لیڈ کرے گا، آئی ٹی یونیورسٹیز کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کا خیر مقدم کیا جائے گا، لاہور میں نوازشریف آئی ٹی سٹی اور ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے تعلیم اور دیگر شعبوں کے اشترک کو سراہا،برٹش ہائی کمشنر اسلام آباد کی پولیٹیکل قونصلر زوی ویئر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے