اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے:مریم اورنگزیب

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی سیاست کرتی ہے،  بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف فراہم کررہے ہیں،  مشکل ترین حالات میں بھی آسانیاں پیدا کرنا مسلم لیگ ن کی سیاست رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا، کچھ لوگ  بجلی بلوں میں ریلیف  پر پراپیگنڈا کررہے ہیں،  پنجاب  کے بجٹ سے  45 ارب روپے دے کر ریلیف دیا گیا،  201 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیا جارہا ہے،  200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو دیئے گئے ریلیف پر باتیں بنائی جارہی ہیں، ریلیف کا سلسلہ وفاق کےا قدامات کا تسلسل ہے، 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بھی ہو گا،  آج جو لوگ ریلیف پر پراپیگنڈا  کررہے ہیں انہوں نے چار سال ملک کو تباہ کیا،  چار سال یہاں نالائقی، چوری اور  کرپشن  کا بازار گرم رہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 4 سال کوئی ریلیف نہ دینے والوں نے نواز شریف کے دیئے گئے ریلیف بھی عوام سے چھین لیے، ان شکلوں کو عوام کا ریلیف گوارا نہیں یہ صرف تباہی چاہتے ہیں، یہ انتشاری لوگ چار سال میں ملک کو ڈیفالٹ کےدہانے پر لے گئے، ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے تمام صوبوں سے درخواست کی بجٹ میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیں، ہمیں یقین ہے تمام صوبے صارفین کو ریلیف دیں گے، فرق صرف قیادت،سوچ اور نیت کا ہے، ایک صوبے نے میکانزم بنایا ہے،تمام صوبے بھی اس روایت پر عمل کریں، چاہتے ہیں پختونخوا کے عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے، تمام صوبوں سے اپناماڈل شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے ڈسکوز کو خط لکھ دیا گیا ہے، کسی نے اگست کا بل دےدیا تو اسے پیسے واپس ہوجائیں گے، ہم ملک میں مہنگائی کم کرنے آئے ہیں، روٹی سستی کرنا وزیراعلیٰ پنجاب کا ایجنڈا تھا، ہم نے حکومت میں آتے ہی رمضان پیکیج گھر کی دہلیز پر دیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس اور سکالر شپ،اب سولر سکیم بھی لائی جارہی ہے، نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ کی روایت نوازشریف، شہبازشریف نے رکھی، ہم نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم نہیں پکڑائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں آٹا،پیاز ،روٹی سستی کرنا ہماری ذمہ داری ہے، 50 لاکھ گھروں کا تماشا کرنے والے ایک گھر نہ دے سکے،حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی میں کمی سے شرح سود میں کمی ہورہی ہے، غریب عوام کو اپنی چھت کے نیچے گھر بنانے کے مواقع میسر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے