اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے حصے بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔

بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب حقیقت یہی ہے آپ سے صوبہ نہیں چل رہا، جو جماعت دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگاتی ہے ان کے اپنے وزرا اپنے ہی وزیر اعلیٰ کو چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں مشہور تھا یہ کھاتا بھی ہے کھلاتا بھی ہے لیکن لگاتا نہیں، علی امین گنڈاپور بالکل اپنے لیڈر کے نقش قدم پر نہیں چل رہے وہ اکیلے ہی کھا رہے ہیں لیکن کابینہ کو نہیں کھلا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی بات کی لڑائیاں ٹاک شوز اور پریس کانفرنسز تک پہنچ گئی ہیں، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھائیں گے تو بچے چیخیں تو ماریں گے، خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے حصے بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں، یہ لوگ پختونوں کی قسمت بدلنے آئے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے حیرت بھی ہوتی اور ہنسی بھی آتی ہے کون بیوقوف اور ذہنی مریض ہیں جو ان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو ہیرے اور گوہر نایاب عمران اور بزدار کی کابینہ میں تھے ایسے ہی ہیرے گنڈاپور کی کابینہ میں ہیں، ان سب کو اپنی اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے عوام چاہے مہنگی روٹی خریدیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے